جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

پاکستانی ٹیم نے آف ڈے پر کرکٹ بیٹ چھوڑ کر ریکٹ اٹھالیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(6 نومبر 2025): فیصل آباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرکٹ بیٹ چھوڑ کر ریکٹ اٹھالیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے ایک گھنٹے کا آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا تھا۔

پی سی بی کی جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آف ڈے پر قومی کھلاڑیوں کے درمیان ٹینس کورٹ میں مقابلہ ہوا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ اوقات میں تفریح کے لیے ٹینس کھیلا، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر ایکشن میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ ایک روز آرام کے بعد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آج دوسرا میچ کھیلےگی، جبکہ تیسرا ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں