اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں کہا کہ امید ہے بات چیت خطے میں پائیدارامن کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں "اسلام آباد ٹاکس” اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تعمیری انداز میں مذاکرات کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا امید ہے بات چیت خطےمیں پائیدار امن کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہوگی.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں