بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عام انتخابات کب ہوں گے، جنوری یا فروری ؟ نگراں وزیراعظم نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جنوری اور فروری سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں، کسی ادارے کی مداخلت نہیں ہوگی اور سب کو جلسوں کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ عام انتخابات جنوری، فروری سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں ،اگر سپریم کورٹ نوے دن میں انتخابات کا فیصلہ دے گی تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نہ لانگ ٹرم کیلئے آئے ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے، الیکشن کمیشن جیسے ہی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں تو ہم بھی تیاری مکمل کر کے فریضہ ادا کریں اور گھر کو جائیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، کوئی ادارہ جاتی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملے گا، پاکستان کے جتنے بھی ووٹرز ہیں، یہ ان کا اختیار ہے کہ وہ جس سیاسی رہنما کو چننا چاہتے ہیں۔

معاشی حالات کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ معاشی اقدامات کے نتائج دسمبرتک آنا شروع ہوجائیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے سوال کیا کیا حکومت چندہفتوں میں مسائل حل کرسکتی ہے؟ آئی پی پیز سے معاہدےہیں، بجلی چوری روکنا مشکل ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی پرریلیف کیلئےآئی ایم ایف سےبات چیت جاری ہے اور توانائی کی بچت کیلئےکئی صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں