The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی خاتون رپورٹرنے چاند نواب کی نقل کرکے دھوم مچادی

لاہور: ایک پاکستانی خاتون رپورٹر کی مشہور صحافی چند نواب کی نقل کرنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فلم بجرنگی بھائی جان کے ریلیز ہونے کے بعد صحافی چاند نواب بھارت کی ایک مشہور شخصیت بن گئے ہیں اور اتنا ہی نہیں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جب سے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ فلم میں چاند نواب کا کردار ادا کیا ہے، تب سے چاند نواب کی ویڈیو ایک وائرل ویڈیو میں تبدیل ہوگئی۔

ایک مقامی خاتون رپورٹر مہوش صدیقی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، اس ویڈیو میں ایک خاتون ریورٹر پاکستانی صحافی چاند نواب کی نقل کررہی ہے۔

پاکستانی صحافی چاند نواب کو جب پتہ چلا کہ وہ اس فلم کی وجہ سے مشہور ہوگئے ہیں انھوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے معاوضے کی درخواست بھی کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں