تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

متحدہ عرب امارات کے بہترین پاکستانی ریسٹورنٹس

کراچی : پاکستان کھانوں کی پوری دنیا میں الگ ہی پہچان ہے، پاکستانی کھانے اپنے اعلیٰ معیار اور لذت کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد مشہور ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پاکستانی کھانے باآسانی دستیاب ہیں۔

دنیا بھر میں سیر و سیاحت کے لیے ویسے تو بے شمار مقامات ہیں مگر ہر ملک کے باشندوں کی اس حوالے سے پسند اپنی اپنی ہوتی، متحدہ عرب امارات کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز "دبئی” کو ویسے ہی سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے۔

ویسے تو پاکستانی کھانوں کو ان کے ذائقوں کے لئے جانا جاتا ہے لیکن نئے سال کا جشن منانے آپ اگر متحدہ عرب امارات جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم متحدہ عرب امارات میں واقع چند بہترین پاکستانی ریسٹورنٹ کے بارے میں بتائیں گے جن کے کھانے انتہائی مزیدار اور پسند کیے جاتے ہیں۔

باربی کیو ڈیلائٹس

اس ریسٹورنٹ میں باربی کیو ڈشز کے ساتھ ساتھ دوسرے کھانے بھی انتہائی مزیدار اور لذیذ ہیں، اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش ریشمی کباب ہے یہاں کے مٹن کباب اور خوشبودار چکن بریانی، مسالے دار چکن کے ٹینڈراور چکن بہاری کباب بہت لذیذ ہیں، آپ جب بھی متحدہ عرب امارات آئے تو اس ریسٹورنٹ ضرور جائے۔

barbrt

لال قلعہ

مغلیائی کھانوں کی شہرت رکھنے والے معروف ریسٹورنٹ لال قلعہ روایتی کھانے آفر کرتا ہے ، جس میں روسٹڈ لیب ، مٹن پائے، مغلیئی چکن کڑیجبکہ میٹھے میں جلیبی ، شاہی ٹکڑے اور کھیر بہت مشہور ہے۔

آپ اس ریسٹورنٹ کے آرام دہ ماحول میں تندوری اور بریانی بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں، اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص اور پسندیدہ ڈش مغلئی پلاؤ ہے۔

lalalal

 

ال ابراہیمی

متحدہ عرب امارات میں واقع یہ ریسٹورنٹ بھی پاکستانی کھانوں کی وسیع ورائٹی رکھنے کے حوالے سے کافی مقبول ہے اور اس کے تمام کھانے ہی انتہائی لذیذ ہیں، کھانے میں چکن تکہ ، شامی کباب ، تندوری فش تکے سے لے کر چکن اچاری کڑاہی اور حلوہ سجی بہت مشہور ہے۔

hotel-post-1

اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش بون لیس چکن ہے، اگر کبھی اس ریسٹورنٹ جانا ہو تو اس ڈش کو ضرور اپنے کھانوں میں شامل کریں۔

اسٹودنٹ بریانی

دبئی میں پاکستان کے سب سے زیادہ مشہور ریسٹورنٹ اسٹوڈنٹ بریانی کچھ سال قبل ہی کھولا گیا، اور بریانی کو پسند کرنے والوں کیلئے ایک پسندیدہ جگہ بن گئی ہے، یہاں کی چکن، مٹن کے ساتھ ساتھ ویجیٹبل بریانی کے ساتھ رائتہ ہو تو دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے جبکہ کھیر کی تو الگ ہی بات ہے ۔

stufb

راوی ریسٹورنٹ

راوی ریسٹورنٹ دبئی کے لوگوں کی پسندیدہ جگہ ہے ، جہاں ہر وقت لوگوں اور سیاحون کا رش لگا رہتا ہے، آپ جب بھی دبئی آئے تو اس ریسٹورنٹ میں جانا نہ بھولے، یہاں تندوری چکن تکہ سے لے کر نہاری اور حلیم بہت ہی مشہور ہے، جو مزیدار بھی ہے اور جیب پر بھاری بھی نہیں۔

ravvi

ڈیلی ریسٹورنٹ

یہ ریسٹورنٹ اپنے سادہ٬ سستا لیکن انتہائی منفرد پاکستانی کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش فش بوٹی تکہ ہے، یہاں کا دال گوشت ، چکن قرمہ ، مٹن پائے کے علاوہ یہاں کی چکن اور مٹن بریانی کی تو بات ہی الگ ہے۔

daily

ہفتے کے اختتام مزیدار کھانوں کا لظف اٹھانے کیئے یستوران کے باہر لمبی قطاریں لگ جاتی ہے۔

لاہور دربار

اگر آپ لاہوری کھانوں کا مزا لینا چاہتے ہیں تو پھر لاہور دربار چلے جائیے- یہاں مٹن اور چکن کے آئٹم خاص طور پر تیار کیے جاتے ہیں جبکہ اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش چکن پشاوری ہے جسے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

lahore

میرٹھ کباب

کباب کے دیوانوں کے لیے دبئی میں واقع ایک اور ریسٹورنٹ٬ یہاں بھی آپ کو مزیدار کباب کھانے کو مل سکتے ہیں، اس ریسٹورنٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اسپیشل ڈش چکن گولا کباب ہے۔

kaba

 

ہاٹ این اسپائسی

شامی کباب اور چکن بریانی اس ریسٹورنٹ کے وہ مزیدار کھانے ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور آپ انہیں تب تک کھاتے رہیں گے جب تک کہ آپ کی جی نہیں بھر جاتا۔

12

کراچی دربار

دبئی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کئی مزیدار کھانے مل سکتے ہیں جیسے کہ چکن تکہ٬ سیخ کباب٬ نان٬ روٹی٬ بٹر چکن اور بہت کچھ- اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش مٹن کڑاہی ہے، یہاں کے مزیدار کھانے آپ کی ادا کی جانے والی رقم کا نعم البدل ہیں۔

karavjo

Comments

- Advertisement -