تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کراچی : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

بیرون ملک انتقال کرنیوالے پاکستانی حکمران اور سیاستدان

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئے تاہم ایسے پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کی طویل فہرست ہے جنہوں نے دیار غیر میں دنیائے فانی سے کوچ کیا۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ روز 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکن اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔ ان کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم ایسے پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کی طویل فہرست ہے جنہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں کسی دوسرے ملک کی فضاؤں میں لیں۔

قیام پاکستان کی اولین دہائی میں 1956 سے 1957 تک وزیراعظم رہنے والے حسین شہید سہروردی کا انتقال 71 برس کی عمر میں بیروت کے ایک ہوٹل میں ہوا تھا۔

پاکستان کے سابق گورنر جنرل اور پہلے صدر اسکندر مرزا کی پوری فیملی نے اپنی زندگی کے آخری ایام دیار غیر میں گزارے اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔

اسکندر مرزا 13 نومبر 1969 کو اپنی 70 ویں سالگرہ پر لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اہلیہ بیگم ناہید اسکندر مرزا بھی 23 جنوری 2019 کو اپنی 100 ویں سالگرہ سے صرف دو ہفتے قبل لندن میں اس دنیائے فانی سے کوچ کیا تھا۔ جون 2021 میں سابق کے اکلوتے بیٹے ہمایوں مرزا 93 سال کی عمر میں واشنگٹن ڈی سی کے نواحی علاقے میں انتقال کر گئے تھے۔

ممتاز عالم دین، جماعت اسلامی کے بانی اور سیاست دان مولانا مودودی 22 ستمبر 1979 کو 75 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئے تھے تاہم ان کی میت کو پاکستان لایا گیا تھا اور لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے بیٹے شاہنواز بھٹو 18 جولائی 1985 کو عہد شباب میں پراسرار حالات میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ فرانس کے شہر نیس میں 26 سالہ شاہنواز کی لاش ملی تھی۔

پاکستان کے 10 ویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو نے 61 برس کی عمر میں 18 مارچ 1993 کو بالٹی مور (امریکا) کے جانز ہاپکنز اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت کے قبل از وقت خاتمے کے بعد 6 اگست 1990 سے 6 نومبر 1990 تک سابق نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے غلام مصطفیٰ جتوئی 20 نومبر 2009 کو لندن میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 78 سال کے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور مشرف دور میں سیاسی کمان سنبھالنے والی بیگم کلثوم نواز کا لندن کے ایک اسپتال میں کینسر کے عارضے کے باعث انتقال ہوا تھا جب کہ ان کے والد میاں شریف جلا وطنی کے دوران 2004 میں سعودی عرب میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کے حالات زندگی

حروں کے روحانی پیشوا پیر سید مردان شاہ المعروف پیر پگارا نے 10 جنوری 2012 کو لندن میں 83 برس کی عمر میں زندگی سے منہ موڑا۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

Comments

- Advertisement -