تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ایک ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ کتنا تگڑا ہوا؟

ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں 6.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیاں سستی ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں 6.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیاں سستی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15.3 روپے سستا ہوا ہے اور اس مدت کے دوران ڈالر انٹر بینک میں 239.37 سے گر کر 224.04 پر بند ہوا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی بڑی نمایاں کمی دیکھی گئی اور یہاں ڈالر میں 26 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 248 روپے سے کم ہوکر 226 پر پہنچ گیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران یورپی، برطانوی، اماراتی کرنسیوں کی بلند پرواز کو بھی بریک لگنے کے بعد ریورس گیئر لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں یورو 26.50 روپے سستا ہوکر 226 روپے کا ہوگیا جب کہ اسی مدت کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی 30 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی ٹریڈنگ 270 روپے میں جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اماراتی درہم بھی 6 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 60 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -