پاکستانی کوہِ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی "ماؤنٹ ایورسٹ” سر کر لی۔
ایک اور پاکستانی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ سلمان عتیق ماؤنٹ ایورسٹ پر قومی پرچم لہرانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی کوہ پیما جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:39 پر ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے۔ نیپال حکومت کی جانب سے اس سال جاری کردہ 464 پرمٹس میں سلمان عتیق واحد پاکستانی تھے۔
دنیا بھر کے 80 ممالک کے کوہ پیماؤں میں سلمان عتیق نے بطور واحد پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اسلام آباد کے رہائشی سلمان عتیق الیکٹریکل انجینئر اور ٹیلی کام کے شعبے میں 25 سالہ تجربے کے حامل ہیں۔ سلمان گزشتہ سال نیپال میں ہی دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی "ماناسلو” بھی سر کر چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


