The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی سائنسدان کی حیرت انگیزایجاد

بوسٹن یونی ورسٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر کے فرائض انجام دینے والے پاکستانی سائنسدان محمد زمان نے جعلی ادویات کی شناخت کرنے والی حیرت انگیز مشین ایجاد کرلی ہے۔

ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد سائنسدان کی حیرت انگیز ایجاد ایک سوٹ کیس کے سائز کی ہے  اور اس کانام فارما چیک ہے جس میں گولی کو مقررہ جگہ پر رکھنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ آیا یہ ٹیبلٹ اصلی ہے یا نقلی۔

محمد زمان نے اپنی اس حیرت انگیز ایجاد کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ایک ڈیولپمنت ایکسچنج کانفرنس میں روشناس کرایاہے جس پر انہیں 2 ملین امریکی ڈالر کی رقم مہیا کی گئی ہے تاکہ اس مشین کو کمرشل مقاصد میں استعمال ہونے کے قابل بنایا جاسکے۔

محمد زمان کا کہنا تھا کہ اس مشین کا آئیڈیا انتہائی سادہ ہے اس سے کسی بھی دوا کی پوٹینسی جانچ کر جانا جاتا ہے کہ آیا دوا اصلی ہے یا نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں