بھارت سے ورلڈکپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں پڑاؤ ڈال لیا، کھلاڑی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پہنچے۔
گرین شرٹس بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا 14 اکتوبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں میزبان سے میچ شیڈول ہے۔ بی سی سی آئی نے اس میچ کو خاص بنانے کے لیے کافی انتظامات کیے ہیں
بھارتی بورڈ نے روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ کو بھی مدعو کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی جہاں آج ٹیم مکمل آرام کرے گی۔
بھات کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعے کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔