لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے شاہین ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہین کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔
کھلاڑیوں میں حیدرعلی، عبداللہ شفیق، ابراراحمد، عباس آفریدی، احمدصفی عبداللہ ،عاکف جاوید، ارشداقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اسکواڈکاحصہ ہیں، ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مینیجر اعجاز احمد، راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ، فیلڈنگ کوچ محتشم رشید ہیں۔
پاکستان شاہین کا اسکواڈ 21 اکتوبرکو سری لنکا روانہ ہوگا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔