سعودی پولیس کی حراست میں پاکستانی خواجہ کی ہلاکت، مشیر خارجہ سینیٹ میں طلب
The news is by your side.

Advertisement

سعودیہ میں‌ پاکستانی خواجہ سرا کی ہلاکت، مشیر خارجہ سینیٹ میں طلب

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سعودی عرب میں پاکستانی خواجہ سرا کی زیر حراست موت کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ کو پیر کے دن ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیا، فرحت اللہ بابر نے ایوان کو بتایا خواجہ سرا کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث ہوئی۔

میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سعودی پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’’سعودی پولیس نے خواجہ سرا کو بوری میں بند کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا، مزید 35 خواجہ سرا سعودی جیلوں میں موجود ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا کا تعلق سوات سے تھا، سعودی پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے بعد سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے مگر اُنہیں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔

فرحت اللہ بابر کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں مشیر خارجہ کو طلب کر لیا تفصیلات سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں