بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مشن پروازپر جانے والے پاکستانی گلوکار فخرعالم کوروسی ایئرپورٹ پر نظربندکردیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : مشن پرواز پر جانے والے پاکستانی اداکارو گلوکار فخرعالم کو روسی ایئرپورٹ پرنظربندکردیاگیا، فخرعالم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان روسی حکام سے رابطہ کرکے میری نظربندی ختم کرائے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا چکر لگانے کے مشن پرواز پر جانے والے پاکستانی اداکارو گلوکار فخرعالم کو روس میں یوزنو سخالسنک ایئرپورٹ پر نظر بند کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم نے کہا کہ میری فلائٹ میں کچھ تاخیر ہوئی تو ویزا ختم ہوگیا اور روسی حکام نے مجھے نظربند کردیا ہے، نکلنے نہیں دے رہے۔

فخر عالم نے حکومت پاکستان اور روس میں پاکستانی سفارتخانے سے اپیل کی کہ روسی حکام سے رابطہ کرکے میری نظربندی ختم کرائے۔

https://youtu.be/689Kb4Z5bqI

پاکستانی اداکارو گلوکار فخر عالم دنیا کاچکر لگانے کے لئے’’مشن پرواز‘‘پر ہیں ، انھوں نے اپنے مشن پرواز کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے 10 اکتوبر کو کیا تھا ۔ انہیں چھ اکتوبر کو اپنے اس مشن پر روانہ ہونا تھا تاہم جہاز میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب وہ مقررہ تاریخ کو اڑان نہیں بھرسکے تھے۔

مزید پڑھیں : ستاروں پر کمند ڈالنے کا جنون، فخر عالم کا ’مشن پرواز‘ شروع

اس مشن کے دوران فخر عالم خود جہاز اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔ ان کا یہ سفر 28 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس میں وہ 25 ممالک کے31 شہروں سے ہوتے ہوئے گزریں گے۔

فخر عالم کے مشن پرواز میں استعمال ہونے والا جہاز سوئزرلینڈ ساختہ ہے اور اس میں ایک انجن ہوتا ہے، عموماً یہ جہاز بزنس مقاصد میں استعمال ہوتا ہے تاہم امریکا کی ایئر فورس کے استعمال میں بھی ہے جبکہ آسٹریلیا میں فلائنگ ڈاکٹر سروس کے لیے بھی اس طیارے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس طیارے کی تعمیر سنہ 1991 میں شروع ہوئی تھی اور تب سے اب تک یہ ایک محفوظ طیارہ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ لائسنس ملا تھا، فخر کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں۔

خیال رہے 1940 کے بعد سے اب تک 200 افرادایسے ہیں جو دنیا کا چکر لگانے میں کامیاب ہوئے، گزشتہ برس پاکستانی نژاد امریکی باپ بیٹے نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے اُن کا جہاز گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں