سیالکوٹ:لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ افسوسناک واقع لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع بٹل سیکٹر میں پیش آیا ہے، شہید ہونے والے سپاہی کی عمر 20 سال اور تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہاہے۔
واضح رہے کہ محض چاردن قبل ہی پاکستان اوربھارت کی سرحدی سیکیورٹی فورسزکے درمیان سرحدوں پرجاری کشیدگی میں کمی پر آمادگی ظاہر کی گئی تھی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کی گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
اس موقع پر بھارتی وزارتِ داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سربراہان نے فائربندی پراتفاق کیا تھا۔