The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی چوکی پر حملہ کیا اور فائرنگ ‏کے تبادلے میں 26سالہ سپاہی سرفراز علی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ 13 اور 14جنوری کی درمیانی رات کیا جس کا پاک فوج کے ‏جوانوں نےبھرپور جواب دیا۔

‏5جنوری کو سیکورٹی فورسز کے بیک وقت انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے ‏تبادلے میں 2 ‏جوان شہید ہو گئے تھے۔ آپریشن میں ایک دہشت گرد نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ ‏دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں، ‏دھماکاخیز مواد اور راکٹ برآمد کر لیے گئے۔ شہداء میں سپاہی ‏فریداللہ اور ‏سپاہی شعیب حسن شامل تھے۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر 2021 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی ‏‏موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی ‏‏شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں