جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ابرار احمد کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 اکتوبر 2025): مسٹری اسپنر ابرار احمد کی دولہا بننے کی تیاریوں سے بارات لے جانے تک کی تصاویر اور ویڈیز منظر عام پر آ گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی مسٹری اسپنر ابرار احمد، جو دو روز قبل اپنی دلہن بیاہ کر لے آئے۔ ان کی دولہا بننے کی تیاریوں سے بارات لے جانے تک کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

یہ ویڈیوز اور تصاویر کرکٹر ابرار احمد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ اور بابر فین نامی ایک اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہیں۔

 

تصاویر میں ابرار احمد کو دولہا بننے کے لیے ایک سیلون سے تیار ہوتے نظر آتے ہیں، جہاں وہ خوشگوار انداز دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ویڈیوز میں مسٹری اسپنر کو سیاہ واسکٹ اور کرتا سوٹ میں ملبوس کار میں گنگناتے، لپ سنگنگ کرتے جب کہ ایک اور ویڈیو میں وہ دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے اور کچھ دوستوں کو بھنگڑا ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہوئی، ولیمہ 6 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔

ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں