پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ کیلیے 3 تبدیلیوں کے ساتھ قومی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کل ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عباس آفریدی پیٹ کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوئے ہیں جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد نواز، زمان خان اور محمد وسیم جونیئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

 

ڈنیڈن میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، محمد نواز، حارث رؤف، زمان خان اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں