تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں‌ پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات

اسلام آباد: بیرونِ ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق حکومت نے اقدامات شروع کردیے، جس کے تحت آئندہ چند روز میں 6 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھر لایا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اوورسیزپاکستانیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کے شیڈول میں مشکلات تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی مٹینگز کیں’۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ’ان مٹینگز کے بعد سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے پروازوں میں خاطرخواہ اضافہ کردیا‘۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پی آئی اے کی 16 پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 6 ہزار 132 مسافر وطن واپس پہنچ سکیں گے۔

پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول

متحدہ عرب امارات کے لیے 5 سے 16 جولائی تک 10 فلائٹس چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 3 ہزار 394 پاکستانی وطن واپس پہنچ سکیں گے۔

قطر (دوحہ) کے لیے 6 سے 8 جولائی تک 6 پرازیں چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار 16 مسافر واپس آئیں گے۔

بحرین کے لیے 9 سے گیارہ جولائی تک دو پروازیں چلائی جائیں گی جن کے ذریعے 722 مسافر وطن واپس پہنچیں گے۔

Comments

- Advertisement -