تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی

کراچی: پاکستان کے ہونہار طالب علموں نے جعلی یا زائد المعیاد ادویات کی شناخت کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے پرگرام باخبر سویرا نے موبائل ایپ بنانے والے طلبہ اقصیٰ اختر اور محمد اویس کو مدعو کیا جنہوں نے نہ صرف ایپ کے حوالے سے آگاہ کیا بلکہ اس کو آپریٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ بالکل اُسی طرح استعمال کی جاتی ہے جیسے موبائل کا کیمرہ ہوتا ہے۔

اقصیٰ اختر نے بتایا کہ اُن کی ایپ ادویات کے ڈبوں پر بنے والے بار کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد دوا کے جعلی ، اصلی یا زائد المعیاد ہونے کا بتاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دوا ساز کمپنیاں بار یا کیو آر کوڈ استعمال نہیں کرتیں، صرف 10 فیصد ادویات کے ڈبوں پر کیو آر کوڈ موجود ہیں جن کو اسکین کر کے شناخت ہوسکتی ہے۔

ایپ میں کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد تین طرح کے پیغامات آئیں گے۔

اگر دوا اصلی ہوگی تو ویری فائیڈ لکھا آئے گا۔

 اسی طرح اگر دو ا جعلی ہوگی تو اس پر غیر مصدقہ لکھا آجائے گا۔

اور تیسری صورت یہ ہے کہ دوا ویری فائیڈ مگر ایکسپائرڈ ہوگی تو اس کا بھی پیغام آجائے گا۔

نوجوان طلبہ نے بتایا کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جہاں تمام ادویات کا ڈیٹا موجود ہو اور پھر اسے ایپ سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ ایپ ابھی آزمائشی طور پر متعارف کرائی مستقبل میں اس کام کو بڑھائیں گے تاکہ عوام کو جعلی ادویات سے بچا سکیں۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/2382451475403423/

Comments

- Advertisement -