تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستانی انجینئر کا کارنامہ، خواتین کی حفاظت کیلئے برقی سینڈل تیار کرلی

ٹندو جام : پاکستانی انجینئر نے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کےلیے اسمارٹ سینڈل تیار کرلی، اسمارٹ سینڈل میں ایسی ڈیوایسز نصب کی گئی ہے جو خواتین جنسی ہراساں کرنے شخص کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرسکتی ہیں

تفصیلات کے مطابق برسوں سے خواتین کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں ہراسانی سب سے اہم مسئلہ ہے جس سے اب تک سینکڑوں خواتین کو سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وحشی درندوں نے اپنی حوس کی خاطر کمسن بچیوں اور بچوں کو نہ بخشا اور معصوم کلیوں کو روند ڈالا۔

پاکستانی انجینئر نے ایسے سنگین مسائل سے نمٹنے کےلیے ایسی الیکٹریکل سینڈل تیار کی ہے جسے پہننے کے بعد خواتین اپنی حفاظت کو یقینی بناسکتی ہے۔

اس اسمارٹ سینڈل کو ٹنڈو محمد سے تعلق رکھنے والے انجینئر راحیل نے اپنے شعبے کی طالبہ عابدہ کے ساتھ ملکر تیار کیا ہے، جس میں ایسی ڈیوائسز نصب کی گئی ہے جسے پہنی خواتین اگر کوئی شخص چھونے کی کوشش کرے گا تو اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگے گا۔

اسمارٹ سینڈل میں لگے سینسر اور الیکٹرانک ڈیوائسز موبائل ایپ پر سینڈل کی ریئل ٹائم لوکیشن سمیت دیگر فنکشنز بتاتی ہے جب کہ اسمارٹ سینڈل پہنی کسی خاتون کو اگر کوئی شخص جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ سینڈل بطور ہتھیار بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

اسمارٹ سینڈل تیار کرنے پاکستانی طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سینڈل پر 12 ہزار کی لاگت آئی ہے لیکن اگر حکومت ساتھ دے تو پندرہ سو میں سینڈل تیار کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -