آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدر موسی ہراج کی جانب سے منعقدہ پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
’’پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سیکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے‘‘کے موضوع پر دونوں ممالک کے طلبہ نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
طلبہ یونین کے موجودہ صدر موسی ہراج نے یونین کے دو سابق صدور احمد نواز اور اسرار کاکڑ کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی اور نہایت مدلل انداز میں پاکستان کا مقدمہ شرکاء کے سامنے رکھا۔
بھارتی طلبہ مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔مباحثے کے آخر میں ہال میں موجود طلبہ نے پاکستانی ٹیم کو ایک سو چھ اور بھارتی ٹیم کو صرف پچاس ووٹ دیئے، ہال میں بھارتی شرکاء بڑی تعداد موجود تھے۔


