جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ٹیسٹ سیریز معرکے کے لیے پاکستانی ٹیم نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسٹ سیریز کے معرکے کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال لیے، ٹیم سیریز کے لیے کولمبو پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، دورہ سری لنکا کے آغاز میں قومی ٹیم ہمبن ٹوٹامیں 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی جو ک 11 جولائی کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دورہ سری لنکا کے سلسلے میں کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوا تھا، جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں