جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

قومی ٹیم ایک روزہ میچ کی سیریز کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ کی سیریز کے بعد اب پاکستان برطانوی ٹیم کے خلاف 5 اور آئر لینڈ کے خلاف 2 ایک روزہ میچ کی سیریز کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 18 اور 20 اگست کو  ڈبلن کے مقام پر آئرلینڈ کے مد مقابل ایک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم سے ایک روزہ میچ کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھ مپٹن دوسرا میچ  27 اگست کو لارڈز میں ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم 30 اگست کو ناٹنگھم، یکم ستمبر کو لیڈر اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں اپنے حریف انگلینڈ کے مدِ مقابل ہوگی۔

پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کی قیاد اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، عمر گل، شرجیل خان، سمیع اسلم، علی حسن، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد نواز، عماد وسیم، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، محمد رضوان اور لیگ اسپینر یاسر شاہ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں