منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ زمبابوے میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد آج جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلی جائیں گی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی زمبابوے سے روانہ ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑی پاکستان نے پروٹیز کے دیس پہنچیں گے۔

اس اہم سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کا موقع ملے گا کیونکہ اسکواڈ میں طیب طاہر، سفیان مقیم، عرفان خان، عمیر بن یوسف اور جہاں داد خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا اور پہلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان آج تک جنوبی اقریقی سر زمین کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ روایت ٹوٹتی ہے یا برقرار رہتی ہے۔

شاہینوں نے آخری بار 2021 میں جنوبی افریقا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران گرین شرٹس نے دونوں وائٹ بال سیریز میں میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کر کے سیریز اپنے نام کی تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز گرین شرٹس کی تیاریوں کیلیے اہم ہو گی۔

پی سی بی نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ریڈ اور وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلیے کون سے کھلاڑی کس اسکواڈ میں شامل؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں