منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کاسلسلہ جاری، استنبول سے 30 پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: روس میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کاعمل جاری ہے، استنبول میں پھنسے 48 میں سے تیس پاکستانی وطن پہنچ گئے، باقی اٹھارہ کی واپسی آج متوقع ہے۔

ماسکو سے پینتالیس محصورپاکستانی تاجرماسکوسے براستہ دبئی کراچی پہنچے جنہیں ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر روک کر واقعے کی تحقیق کی اورپھرتاجروں کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

ماسکو سے آٹھ تاجر لاہور پہنچے جنہیں وطن واپسی پرایف آئی کی جانب سے تفتیش کا سامناکرنا پڑا جبکہ ستائیس ابھی بھی دبئی میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ماسکوسےبراستہ استنبول تیس پاکستانی تاجراسلام آبادپہنچ گئے جبکہ 17 گزشتہ روز واپس آئے تھے۔

اس موقع پرتاجروں کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پرموجود تھے، تاجروں کےاہل خانہ نےمشکل گھڑی میں معاملہ اٹھانے پراےآروائی نیوزکاخصوصی شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان سے تجارتی دورے پرماسکو جانے والے 150 پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پرروک کر کئی گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا گیا اوربغیرکسی وجہ کے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں