پاکستان امریکا اور برازیل کو ٹائر برآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا۔
پاکستانی ٹرک اور بس ریڈیل ٹائرز کی عالمی مانگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سروس لانگ مارچ پاکستان کی سب سے بڑی ٹائر برآمدی کمپنی بن گئی ہے۔
پاکستانی ٹائرز امریکا، برازیل، جنوبی افریقا اور مصر کی منڈیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ انڈسٹری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی نجی کمپنی اپنی مجموعی پیداوار کا 40 فیصد حصہ برآمد کر رہی ہے۔
پاکستان میں ٹرک اور بس ٹائرز کی سالانہ طلب17 لاکھ یونٹس کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی ٹائر انڈسٹری نے ملکی ضرورت پوری کرنے کیساتھ درآمدی ٹائرز کی جگہ لینا شروع کر دی ہے۔
کمپنی نے 2027 تک پیداواری صلاحیت 22 لاکھ ٹائرز تک بڑھانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ ٹائربرآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا بڑا ذریعہ بننے لگا ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


