The news is by your side.

Advertisement

دبئی: پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

دبئی: پاکستانی شہری نے دبئی ایئرپورٹ پر 10 لاکھ ڈالر (10 کروڑ 48 لاکھ روپے) کا انعام جیت لیا۔

خلیج ٹائمزکے مطابق پاکستانی شہری شاہ زیب اختر نے دبئی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرز میں قرعہ اندازی نمبر 246 میں ٹکٹ نمبر 3337 خریدا اور قرعہ اندازی جیتنے کے خواہش مند افراد کی طویل فہرست میں شامل ہوگئے۔

قرعہ اندازی کی فائل فوٹو

منگل کی صبح قرعہ اندازی میں انہوں نے ایک ملین یعنی 10 لاکھ امریکن ڈالر جیت لیے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 48 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔

برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی شہری شاہ زیب اختر کو قرعہ اندازی جیتنے کا علم نہیں تھا بعد میں انتظامیہ نے انہیں بتایا۔

خیال رہے کہ یہ قرعہ اندازی ہر ماہ دو بار ہوتی ہے، شاہ زیب اختر 13 ویں پاکستانی شہری ہیں جن کا ملینیم ملینیئر پروموشن میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا ہے، اس انعام کی رقم درہم کے بجائے ڈالر میں ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں