تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نیلسن منڈیلا ایوارڈ پاکستانی خاتون تبسم عدنان کے نام

پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد پر کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بلند حوصلہ اور ہر مشکل کو زیر کرنے کا عزم پاکستانی خواتین کو دنیا بھر میں نمایاں مقام دلا رہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات کی ایک اور بیٹی نے اپنے کام سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

tabassum-adnan-post2

تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے پر نیلسن منڈیلا ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا۔ عدنان تبسم نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کی شکر گزار ہیں جن کی بھرپور حمایت اور تعاون سے وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ بطور پاکستانی خاتون نیلسن منڈیلا ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے۔

تبسم عدنان سوات میں ’خوندے جرگہ‘ کے نام سے تنظیم چلا رہی ہیں جو صرف خواتین پر مشتمل جرگے کی ایک قسم ہے۔ یہ جرگہ ہفتے میں ایک بار اپنی میٹنگ کرتا ہے جس میں خواتین کے مختلف مسائل جیسے غیرت کے نام پر قتل، تیزاب گردی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے۔ اس جرگے نے سوات کے کچھ علاقوں میں خواتین کے ووٹ کے حق کے حوالے سے بھی مہم چلائی۔ جرگہ تشدد کا شکار خواتین کو قانونی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

tabassum-adnan-post1

13 تیرہ سال کی عمر میں بیاہی جانے والی تبسم عدنان 20 سال تک اپنے شوہر کی جانب سے ذہنی و جسمانی تشدد برداشت کرتی رہی۔ 20 سال بعد اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی لیکن بدلے میں اسے اپنے بچے اور گھر چھوڑنے پڑے۔

تبسم عدنان 2015 میں سیکریٹری آف اسٹیٹس انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تبسم عدنان کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی بہادری پر فخر کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -