ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی inam butt
The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

انقرہ: ترکی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی، انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستان پہلوان انعام بٹ نے جیت لی، فائنل میں انعام بٹ پہلوان نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی۔

پہلوان انعام بٹ چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہے تھے، گوجرانوالہ کے انعام بٹ پہلوان کی جیت پر گھر میں جشن منایا گیا، میڈل جیت کر انعام بٹ نے اکھاڑے میں قومی پرچم لہرایا۔

گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے انعام بٹ نے کہا کہ وہ اس جیت کو اکھاڑے میں موجود تربیت لینے والے اپنے ساتھی پہلوانوں کے نام کرتے ہیں، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اکھاڑے کے حالات اچھے نہیں ہیں پھر بھی ہم ٹریننگ کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ مبارکباد دینے کے ساتھ گوجرانوالہ میں اکیڈمی بھی قائم کریں تاکہ اور کھلاڑی بھی ملک کا نام روشن کرسکیں۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں انعام بٹ نے ناروے، پرتگال، رومانیہ، یوکرائن اور یونان کے پہلوانوں کو بھی شکست دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں