تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

عمر 11 سال، 6 کتابوں کی مصنف، پاکستان کا فخر آئیسل وحید

عمر گیارہ سال، چھ کتابوں کی مصنف، آئیسل وحید نے حیران کن کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کردیا ہے۔

پاکستان کی 11 سالہ آئیسل وحید کا شمار بھی تخلیقی ذہن کے حامل بچوں میں ہوتا ہے جو اپنے الفاظ کو تحریر کی شکل دیکر پڑھنے والوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنے اس شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیسل نے بلغاریہ کے بین الاقوامی تخلیقی تحریری مقابلے میں حصہ لیا جوان جیسے بچوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ جس کے ذریعے وہ جو اپنی تخلیقی سوچ کو دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں اور ان میں مستقبل کا مصنف یا مصنفہ بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

آئیسل وحید نے اس بین الاقوامی تحریری مقابلے میں اپنی تحریر “آڈے ان دی لائیو آف آ پینسل” پر چوتھی پوزیشن حاصل کی، یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی طالبعلم بلغاریہ کے اس تخلیقی تحریری مقابلے کا حصہ بنے۔

اس بار تقریباً 2,330 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 9 پاکستانی طلبہ نے بین الاقوامی راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جن میں آئیسل وحید نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، اس شاندار کامیابی پر پاکستان میں بلغاریہ کے سفیر نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا۔

گذشتہ روز وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا کی مہمان بنی، جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے گھر سے ایسا ماحول ملا، میرے والد نے مجھے آن لائن رائٹنگ اسکلز میں داخلہ دلایا، ایک روز ایک کتاب پڑھ رہی تھی مجھے ایسا لگا کہ اس میں کمی ہے، جس پر فیصلہ کیا کہ کیوں نہ اپنی کتابیں لکھنا شروع کروں۔

آئیسل اب تک چھ کتابیں لکھ چکی ہیں جن میں ایک مورال کیریکٹر، اور بچوں کی نظموں سے متعلق بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -