تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی عالمی فہرست میں 10 پاکستانی شامل

نیویارک : ترقی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، معروف امریکی میگزین فوربز کی ’تھرٹی انڈر تھرٹی ایشیا کی فہرست میں 10  پاکستانی بھی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے 2019 کی 30 انڈر کی سالانہ فہرست جاری کی جس میں مجموعی طور پر تین سو افراد کے نام شامل ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فہرست میں ایشیا کے 22 ممالک کے ایسے کامیاب نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمر تیس سال سے کم ہے اور جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے نوجوانوں کے نام آرٹ، سوشل انٹرپرینور اور انٹرپرائزز ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق آرٹ کے شعبے میں پاکستانی نوجوان ڈیزائنر ناشرہ بلاگم والا، انٹرپرائزز ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی ادارے کوئینو، پاکستانی نوجوان بلال بن ثاقب، پاکستانی ادارے اورنڈا کو بنانے والے تین نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،سوشل انٹرپرینور کی فہرست میں ارسلان احمد، شایان سہیل اور حافظ اسامہ تنویر کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: فوربز کی 30 برس سے کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں 9 پاکستانی شامل

امریکی جریدے نے اپنی سالانہ ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست بھی جاری کی جس میں پانچ پاکستانی اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فوربز کی جانب سے سالانہ فہرست کا اجرا 2016 سے ہوا، رواں برس آنے والی یہ پانچویں ریکنگ ہے، ہر سال پاکستانی نوجوان فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہتے ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور نیپال سمیت ایشیا کے 22 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان کے سب سے زیادہ یعنی 5 میں سے 3 اداروں کے نام سوشل انٹرپرینر کے شعبے میں شامل کیے گئے ہیں اور ان تینوں اداروں کے 7 افراد کے نام مذکورہ فہرست میں شامل کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -