تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

لندن میں پاکستانی نوجوان کو بھارتی شہری کی تلاش! حقیقی داستان نے دل جیت لیے

اکثر ایسی کہانیاں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس میں سوشل میڈیا کی مدد سے گمشدہ چیزیں اور عزیز اپنے پیاروں کو واپس مل جاتے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ ہم سنانے لگے ہیں جس میں ایک پاکستانی نوجوان نے بھارتی شہری کو انٹرنیٹ کی مدد سے تلاش کرکے اس کا گمشدہ شے لوٹائی ہے۔

جب بھی پاکستان اور بھارت کا معاملہ آتا ہے تو ذہنوں میں کشیدگی کا خیال زیادہ آتا ہے لیکن لندن میں موجود ایک پاکستانی نوجوان غازی تیمور نے بھارتی شہری کو اس کا کھویا ہوا بٹوا لوٹا کر محبت کی نئی داستان رقم کی ہے۔

پاکستانی نوجوان کے اس اقدام (لندن، راہول اور بٹوے سے متعلق کہانی اور ٹوئٹس) کو نا صرف پاکستانی میں پذیرائی ملی بلکہ بھارت سے بھی غازی تیمور کےلیے والہانہ محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور انہیں خوب داد دی جارہی ہے۔

لندن میں مقیم لاہوری نوجوان غازی تیمور کو لندن میں ایک بٹوا ملا جس میں موجود بینک کارڈ سے پتہ چلا کہ وہ کسی راہول نامی شخص کا ہے، انہوں نے بٹوے کی تصویر اپنے ٹوئٹر پر شیئر کردی اور صارفین کو بٹوا اور راہول سے متعلق پل پل کی خبر دینے کا وعدہ کیا۔

راہول اور بٹوے سے متعلق غازی کے سلسلہ وار ٹوئٹس شروع ہوئے، اور اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ راہول نامی شخص انہیں سوشل میڈیا پر نہیں ملا جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں غازی کا کہنا تھا کہ گوگل سرچ امیج تجویز کر رہا ہے کہ راہول کا تعلق گجرات، بھارت سے ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ وہی راہول ہے۔

اگلے پیغام میں غازی نے بتایا کہ راہول کی پروفائل تو مل گئی مگر رابطہ پھر بھی نہ ہوسکا، غازی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لنکڈ ان کی مدد سے ایک راہول نامی شخص کی پروفائل ملی ہے تاہم پروفائل لاک ہونے کی وجہ سے وہ راہول کوکوئی پیغام نہیں بھیج سکتے۔

غازی نے اگلی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں لنکڈ ان کی مدد سے پتہ چلا ہے کہ ’راہول لندن کی ایک فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی میں کام کرتا ہے‘ لیکن افسوس غازی تیمور کو یہاں بھی کامیاب نہ مل سکی۔

پھر غازی نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے فلمی انداز میں لکھا کہ ’مجھے راہول کے آفس کا پتہ چل گیا ہے اور اب میں اس کے ہیڈ آفس ’انجلی‘ کے انداز میں جا رہا ہوں، دعا ہے کہ اس نے اپنے بینک کارڈز منسوخ نا کروائے ہوں‘۔

غازی تیمور نے راہول کو بالآخر تلاش کرلیا جو کہ مذکورہ کمپنی کے فنانس مینیجر تھے۔

غازی کی ٹوئٹ کے مطابق راہول اپنا کھویا ہوا بٹوا دیکھ کر دنگ رہ گئے اور ان کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو بھی چھلک آئے۔

Comments

- Advertisement -