تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایسے ممالک جہاں پاکستانیوں کو بغیر ویزے داخلے کی اجازت ہے

کراچی / لاہور / اسلام آباد: کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے 24 ممالک کے ویزے لینے کی ضرورت نہیں پڑتی اور وہ بغیر ویزے کے ان ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے چوبیس ممالک  پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو فری انٹری کی سہولت مہیا کرتے ہیں، جن میں قطر اور دیگر شامل ہیں، متعلقہ ممالک کے علاوہ پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت پڑتی ہے۔

ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سیاحت یا کاروبار کے لیے بیرونِ ملک کے دورے کرے،آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے۔

قطر                                                                            

سعودی عرب سے تنازعے کے بعد قطر نے جہاں دیگر ممالک کے باشندوں پر پابندی عائد کی وہیں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو فری انٹری دینے  کی سہولت شروع کی جس کے بعد پاکستانی شہری کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر ہی ویزہ درخواست دے کر  زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک قطر میں قیام کرسکتا ہے تاہم اس کے لیےحکومت نے کچھ شرائط بھی عائد کررکھی ہیں۔

نیپال

جنوبی ایشیاء میں واقعی ملک نیپال کی حکومت بھی پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک میں فری انٹری دیتی ہے۔

سے شالز

مشرقی افریقی ملک سے شالز کی حکومت بھی پاکستانی پاسپورٹ پر فری ویزا انٹری دیتی ہے۔

کمبوڈیا

ایشیائی ملک کمبوڈیا میں بھی معاہدے کے تحت پاکستانیوں کو فری ویزہ انٹری دی جاتی ہے۔

ڈجی بوٹی

ڈی جی بوٹی افریقا کے مشرق میں موجود ایک ملک ہے جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کینیا

جنگلات کے حوالے مشہور کینیا میں بھی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں۔

پلاؤ

ایشیاء کے خطے میں موجود پلاؤ کی حکومت نے بھی پاکستانی شہریوں کو بغیر ویزے داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ڈومینکا

ڈومینکا جانے کے خواہش مند افراد کو بھی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

ساموآ

بحراوقیانوس میں واقع ملک ساموآ جانے کے لیے بھی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

مالدیپ

ساؤتھ ایشیاء میں واقع ملک مالدیپ میں بھی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو فری انٹری کی اجازت ہے۔

تنرانیہ

مشرقی افریقا میں واقع تنرانیہ کی حکومت بھی پاکستانیوں کو  بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دیتی ہے۔

درج ذیل تمام ممالک جہاں پاکستانیوں کو فری ویزہ انٹری کی اجازت ہے۔

نیپال

سے شالز (ایسٹ افریقی ملک)

کمبوڈیا (ایشیائی ملک)

ڈجی بوٹی (مشرقی افریقا)

کینیا

قطر

ہیٹی

پلاؤ (ایشیائی ملک)

ڈومنیکا

میکرونشیاء

ٹوبو

کیپ وردے

کوموروس

وانو اتو

ساموآ

تووالو

یوگینڈا

مشرقی تیمور

مدگاسکر (افریقی ملک)

غینا بساؤ (مغربی افریقی ملک)

تنرانیہ  (ایسٹ افریقا)

 یوگینڈا (ایسٹ افریقا)

مالدیپ (ساؤتھ ایشیا)


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -