The news is by your side.

Advertisement

‘سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں’

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ جوپاکستانی سعودی عرب میں ہیں وہ سعودی حکومت کی اجازت کےبغیر حج کرنے نہ جائیں ایسا نہ ہو سعودی حکومت گرفتار کر لے اور پریشانی بن جائے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت نےحج کےبہترین انتظامات کئےہیں جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں کشمیر کا موقف واضح طور پر رکھا۔

انہوں نے کہا تاجروں سے کہتا ہوں عیدپرذخیرہ اندوزی یامہنگائی سےاجتناب کریں پنجاب کے انتخابات میں پاکستان علما کونسل اپنےساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر محمدعتیق کا کہنا ہے کہ 250 افراد حج پر نہ جا سکے، 30 جون بینک چھٹی کی وجہ سےہماری رقوم تاخی رسے جمع ہوئی ہمیں آج حج ویزےجاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں سعودی سفارتخانے کی اجازت درکار ہے فلائٹ جانےکی اجازت دی جائے ورنہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں