پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ دہشت گردی : چار پاکستانی زخمی اور پانچ لاپتہ ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت میں مشغول نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے عفریت کو دہائیوں تک جھیلا اس لیے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کا اندازہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے شہید کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ’نماز اور عبادات میں مشغول نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے  امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کی حکومت پس پردہ عناصر کو سامنے لا کر دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ اُن کا کہنا تھاکہ پاکستانی ہائی کمیشن اور نیوزی لینڈ کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ زخمی پاکستانیوں کےبہترین علاج کا انتظام کریں اور لاپتہ شہریوں کی جلد معلومات حاصل کی جائیں۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے  افسوسناک واقعےمیں 5 پاکستانی لاپتہ ہیں جبکہ چار زخمی ہوئے، نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اتنا اندوہناک واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں