متنازع ٹی 10 لیگ کے خلاف پاکستانیوں نے ٹویٹر محاذ سنبھال لیا

میڈیا پر اٹھنے والے طوفان کے بعد پاکستانیوں نے متنازع ٹی 10 لیگ کے خلاف ٹویٹر محاذ سنبھال لیا.
تفصیلات کے مطابق محب وطن پاکستانی تنازعات میں گھری ٹی 10 لیگ کے خلاف میدان میں آگئے. ٹویٹر پر اسے بڑا خطرہ قرار دے دیا.
بائیکاٹ ٹی10 لیگ، ٹی 10 کرپٹ لیگ، ٹی10 لیگ بھارتی ایجنڈا ہے ، ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز بن گئے.
ایک صارف نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کا مقصد پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچانا ہے، ٹی 10لیگ کے پیچھےاسپاٹ فکسرز ہیں.
ٹویٹر صارفین نے کہا کہ بھارتی شہری شجیع الملک ٹی 10لیگ کافرنٹ مین ہے، کیا اس کے پیچھے “را” ہے، ٹی 10 لیگ کالے دھن کو سفید بنانے کا دھندا ہے.
ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ خدا کے واسطے پاکستانی کھلاڑیوں کو میڈان انڈیا ٹی 10 لیگ سے بچاؤ، ٹی 10 لیگ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے ڈینجرزون ہے.
صارفین کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ اسپاٹ فکسرز سے بھری ہوئی ہے، یہ بھارتی ایجنڈا ہے، پونزی اسکیم چلانے والا ہیرا گروپ مشتبہ ٹی10لیگ کا مین اسپانسرہے، ٹی 10 لیگ کرپٹ لیگ ہے.
واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ پر ہونے والے اعتراضات کا تاحال جواب نہیں مل سکا. اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ اور سی ای او سلمان اقبال کے استعفے کےبعد لیگ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے.
واضح رہے کہ تنازعات کے باعث لیجنڈ کرکٹ اظہر الدین نے بھی اس لیگ سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے.