بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستانی پاسپورٹ کی نئی رینکنگ! اب شہری بغیر ویزا کن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی پاسپورٹ کی نئی رینکنگ کے بعد شہری کتنے ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی تازہ پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے تحت پاکستانی پاسپورٹ 100ویں نمبر پر آ گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی عالمی سفری آزادی محدود ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے تقریباً 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جس سے پاکستان بدستور کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے۔

کیریبین اور امریکا کے خطے میں پاکستانی شہری بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، مونٹسیراٹ، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ افریقہ میں کینیا، روانڈا، سینیگال، سیچلز، سیرالیون، مڈغاسکر، موریطانیہ، جبوتی، گیمبیا، کیپ وردے اور گنی بساؤ جیسے ممالک شامل ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر پیشگی ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

ایشیا میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا، کمبوڈیا اور تیمور لیسٹے جبکہ اوشیانا میں کک آئی لینڈز، مائیکرونیشیا، نیوئی، پلاؤ، ساموا، ٹوالو اور وانواتو شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگارپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے، جس کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جبکہ Japan، South Korea اور United Arab Emirates دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی ایشیا میں بھارت 78ویں اور بنگلہ دیش 96ویں نمبر پر ہے، جبکہ افغانستان سب سے کمزور پاسپورٹ کے ساتھ 103ویں نمبر پر موجود ہے۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر سفری آزادی میں واضح فرق کو نمایاں کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں