جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

پاکستانی آج سیارہ مشتری کا شاندار نظارہ کر سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی آج سیارہ مشتری کا نظارہ کرسکیں گے ، سیارہ شام 6 بج کر 34 منٹ سے صبح 6 بج کر 45 منٹ تک آسمان پر نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ فلکیات کے شوقین افراد 2026 میں سیارہ مشتری (Jupiter) کو زمین کے قریب ترین مقام پر واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیارہ مشتری پاکستان میں شام 6 بج کر 34 منٹ سے صبح 6 بج کر 45 منٹ تک آسمان پر نظر آئے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیارہ مشتری آج رات زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث یہ غروبِ آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر دکھائی دے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیارہ مشتری معمول سے زیادہ بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا۔ واضح آسمان کی صورت میں یہ سیارہ برج جوزا میں دیکھا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق سیارہ مشتری کے چار بڑے چاند آئیو، یوروپا، گینیمیڈ اور کیلسٹو بھی دوربین کے ذریعے باآسانی دیکھے جا سکیں گے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ شاندار فلکیاتی منظر اگلے برس بھی دوبارہ دیکھا جا سکے گا۔ اس مظہر کو فلکیات کی زبان میں اپوزیشن (Opposition) کہا جاتا ہے، جو اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین، سورج اور مشتری ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں اور زمین درمیان میں ہوتی ہے۔

اس موقع پر مشتری دونوں نصف کرّوں سے دیکھا جا سکے گا۔ یہ مشرق سے غروبِ آفتاب کے فوراً بعد طلوع ہوگا اور صبح فجر کے وقت مغرب میں غروب ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ رات کے آسمان میں سب سے زیادہ روشن جرمِ فلکی ہوگا، جس کی روشنی کی شدت تقریباً منفی 2.6 میگنیٹیوڈ ہوگی، جس کے باعث اسے ننگی آنکھ سے بھی آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

اس شاندار فلکی مظاہرہ کا دوبارہ موقع صرف اگلے سال ہی ملے گا، اس لیے شائقین کو اس لمحے کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں