The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 46000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی لہر برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک انڈیکس آج چھالیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں سات سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، سی پیک کے تحت بنے والے منصوبوں کا آغاز اور سیاسی منظر نامے پر استحکام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب آئندہ سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کے بعد بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کی بہتر پرفارمنس کو سراہنے اور 15 دسمبر تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی کے امکانات پر بھی سرمایہ کار پہلے سے زیادہ متحرک ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن


گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں