اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

پیرس اولمپکس کیلیے پاکستان کے 18 رکنی دستے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا۔

پیرس اولمپکس 2024 کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں جیولن ہیرو ارشد ندیم اور سوئمر جہاں آرا نبی سبز ہلالی پرچم تھامیں گے۔ قومی ایتھلیٹس شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس کےمقابلوں میں حصہ لیں گے۔

محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔ ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔

شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے۔ سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔

میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جب کہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہوگا۔

پیرس اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں