پاکستان کا 37 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر

ٹوکیو/اسلام آباد : جاپان نے جی 20 کی قرضوں کی مؤخر کی سہولت کے تحت پاکستان کا کروڑوں ڈالر کا قرضہ مؤخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کو بڑی سہولت سے نواز دیا، جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان کا 37 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر کیا گیا ہے۔
جاپان کی جانب سے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کےلیے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں، معاہدے پر جاپانی سفیر اور پاکستان سیکریٹری اقتصادی امور نے دستخط کیے۔
واضح رہے کہ جاپانی کی جانب سے مؤخر کیے جانے والے قرضے کی مدد سے پاکستان کرونا کی صورتحال میں مختلف اقدامات کےلیے یہ رقم خرچ کرسکے گا۔