بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

500 ملین ڈالر سرمایہ کاری: پاکستان کی 5G اسپیکٹرم نیلامی مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 مارچ 2026): پاکستان کی فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی سے یہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ہے۔

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان میں زونگ، یوفون اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ فائیو جی کی کامیاب نیلامی پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی علامت ہے، جو غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، معیشت اور اصلاحات پر اعتماد کی عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔ کامیاب کمپنی ’’جاز‘‘ نے آئندہ 3 سال میں مزید ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں