تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا سب سے بڑی جیل الحائر کا دورہ

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے سب سے بڑی جیل الحائر کا دورہ کیا اور جیل کے ڈائریکٹر کرنل عبدالحکیم الصویغ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے سب سے بڑی جیل الحائر کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے متعلق بات چیت بھی کی۔

دورہ سے متعلق پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ ادارہ جیل خانہ جات کے ساتھ رابطوں کو مستحکم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی جیل میں قید پاکستانیوں سے متعلق بات ہوئی ہے جبکہ سفارت خانہ سزائیں ختم ہونے پر رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کام بھی کررہا ہے۔

سعودی جیلوں میں 40 ممالک کے 5 ہزار شہری قید، پاکستانی بھی شامل

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پر پاکستانی قیدیوں کی ہرممکن مدد کریں گے، قیدیوں کی منتقلی کے لیے سعودی عرب سے معاہدے کی کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے جاری کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ چالیس ملکوں کے 5085 شہری دہشت گردی کی سرگرمیوں یا سیکیورٹی سے متعلق کیسوں میں ملوّث پائے گئے، جن میں 68 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکام نے کہا تھا کہ زیر حراست یا قید افراد میں سے کچھ کے خلاف عدالتی احکامات کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ انٹیلی جنس ادارے بھی غیر ملکی قیدیوں کے خلاف تفتیش کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -