The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے بولنگ اٹیک سے انگلینڈ پر ‘لرزہ طاری’

مانچسٹر: پاکستان کے پیس اٹیک سے انگلینڈ پر لرزہ طاری ہوگیا۔ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور محمد عباس کے سامنے ٹہرنے کے لیے انگلش پلیئرز خصوصی مشق کرنے لگے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبولنگ اٹیک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ہم نےنسیم شاہ کی بہت سی فوٹیج دیکھی ہے نسیم شاہ کی بولنگ میں مہارت اور اسپیڈ ہے، نسیم شاہ کی ہرگیندکو میرٹ پر کھیلنا ہوگا۔

انگلش کپتان نے کہا کہ میچ جیتنےکےلئےبڑا اسکور کرنا ہوگا ہر سیریز میں پہلاٹیسٹ ہارتے ہیں اس خرابی کو دورکرنا ہوگا۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سابق بیٹسمین جونیتھن ٹروٹ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے انہیں بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے پی سی بی نے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جب کہ بابر اعظم نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم،عمران، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں