تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شعبہ صحت کا ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام

اسلام آباد:پاکستان کی قومی مہم تقسیم مچھردانیاں بہترین عالمی مہم قرار دے دیا گیا، پاکستان کو ایوارڈ قلیل بجٹ میں کامیاب مہم چلانے پر دیا گیا، پاکستان نے دیگر ممالک سے 5 گنا کم خرچ میں مچھردانیاں مہم چلائی تھی۔

نمائندہ اسلام آباد جہانگیر خان کے مطابق پاکستان نے شعبہ صحت کا ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کی قومی مہم تقسیم مچھر دانیاں بہترین عالمی مہم قرار پائی اور  پاکستان نے الائنس فار ملیریا پریونشن ایوارڈ 2018جیت لیا۔

پاکستان کو ایوارڈ الائنس فار ملیریا پارٹنرز کی کانفرنس میں دیا گیا، یہ ایوارڈ قلیل بجٹ میں کامیاب مہم چلانے پر دیا گیا۔

عالمی ملیریا پارٹنرز کانفرنس 28 ,29 جنوری کو جنیوا میں ہوئی ، کانفرنس میں انسداد ملیریا کی 48 عالمی تنظیموں، ڈونرز نے شرکت کی، کانفرنس میں پاکستان کی ملیریا کانفرنس کو مچھردانیاں مہم پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا قومی مہم تقسیم مچھر دانیاں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد تھی اور پاکستان نے دیگر ممالک سے 5 گنا کم خرچ میں مچھر دانیاں مہم چلائی، اس مہم میں 1043694 گھروں میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں : مچھر دانیوں‌ کی تقسیم: کامیاب قومی مہم کی عالمی سطح پر پذیرائی

تقسیم مچھردانیاں مہم گزشتہ برس 13 تا 17 اکتوبر منعقد ہوئی تھی، جو ملک کے 11اضلاع میں چلائی گئی تھی، جس میں بلوچستان کے 5 ،کے پی 3، سندھ کے 3 اضلاع مہم میں شامل تھے۔

قومی مہم میں 1 ارب 11 کروڑ کی مچھردانیاں تقسیم کی گئی تھیں، پاکستان کو مچھر دانیاں عالمی پارٹنر گلوبل فنڈ نے فراہم کی۔

Comments

- Advertisement -