تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا کا پھیلاؤ تیز، مثبت شرح 4 فیصد سے زائد

اسلام آباد : کورونا کی چھٹی لہر اپنا اثر دکھانے لگی، مزید 805 نئے کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، قومی ادارہ صحت نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران 17 ہزار 150 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 805 نئےکیس رپورٹ ہوئے، اس دوران ملک بھر میں مثبت کیسوں کی مجموعی شرح چار اعشاریہ چھ نو فیصد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے متاثر168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے ایک موت واقع ہوئی، جس کے باعث ملک میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30388 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -