بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال میں 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔

گزشتہ پانچ سالوں کا اوسط کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.3 ارب ڈالر تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ہائی ویلیو ایڈڈ  ٹیکسٹائل کی مضبوط برآمدات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی،  مقامی زرعی پیداوار میں بہتری کے باعث کم درآمدی ادائیگیوں نے تجارتی خسارے کو نمایاں طور پر کم کیا۔

ماہرین کے مطابق ورکرز کی ترسیلات زر مضبوط رہیں جن میں 10.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں