تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

کراچی : : حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، یہ دوسرا مہینہ ہے ،جس میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ، مئی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ اپریل 2020 میں 53 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 4 لاکھ ڈالرتھا ، یہ دوسرا مہینہ ہے ،جس میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس رہا، اکتوبر 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑڈالرسرپلس رہا تھا۔

رواں مالی سال11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 74 فیصد کمی ہوئی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12.45 ارب ڈالرسےگھٹ کر 3.3 ارب ڈالر رہا ، اسی طرح 11 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد کم ہوکر 17.94 ارب ڈالر رہا ۔

11 ماہ میں درآمدات 19 فیصد گھٹ کر38.87 ارب ڈالر رہ گیا اور برآمدات 7 فیصد کمی سے 20.9 ارب ڈالر رہی جبکہ ترسیلات زر 3فیصد اضافے سے 20.65 ارب ڈالر رہی۔

یاد رہے نومبر 2019 میں  پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا تھا اور اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا ۔

Comments

- Advertisement -