ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 ستمبر 2026): یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے تقریبات میں 6 ستمبر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کا 61 واں یومِ دفاع ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی سے خیبر تک کے عوام پاکستان کے ان تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے جنگوں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد دفاع پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی سے ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسرکمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے۔

اس کے علاوہ کراچی کے ساحل کے قریب یوم دفاع کے موقع پر ڈیفنس رن ریس منعقد ہوئی جس میں بزرگ، خواتین، نوجوانوں اور بچوں نے بھی حصہ لی۔

آج مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے تمام شہدا کیپٹن راجا محمد سرور شہید، میجر محمد طفیل شہید، میجر عزیز بھٹی شہید، میجر محمد اکرم شہید، سوار محمد حسین شہید، میجر شبیر شریف شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید اور ہلالِ کشمیر سے نوازے گئے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو سلامی پیش کریں گے۔

 

یومِ دفاع تاریخ کے آئینے میں

واضح رہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کے جوانوں کی جرأت اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ یوم دفاع قوم کو اتحاد اور استقامت کا پیغام دیتا ہے۔

آج کے دن ہی پاکستان پر جارحیت کرنے والے بھارت کو پاک فوج کے جوانوں نے دندان شکن جواب دیتے ہوئے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تھا اور دفاع پاکستان کے لیے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔

یومِ دفاع و شہدا : مسلح افواج کا شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں