منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پاکستان کے دوٹوک موقف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا: سلطان محمود

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: : سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے دوٹوک موقف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیراعظم پاکستان نے بھارت سے تعلقات کو کشمیر سے مشروط کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد امن فوج بلائی جائے، کشمیر پر حکومتی حکمت عملی سے بھارت دفاعی پوزیشن پر چلاگیا۔

بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ فروری کو یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پر یو این رپورٹ زیر بحث آئے گی، یہ مسئلہ دو طرفہ نہیں بلکہ کشمیری مرکزی فریق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدے کے وقت حالات مختلف تھے، نظرثانی کی ضرورت ہے، حکومت سے شملہ معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم، مزید 2 کشمیری شہید

خیال رہے کہ بیرسٹرسلطان محمود نے پی ٹی آئی آزادکشمیر برطانیہ یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے، ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ روز 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں